کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی،راشدخان)عید الاضحی پر سالٹ مائن کی سیاحت کے لیے اندورن اور بیرون ملک سے ہزاروں سیاحوں کی آمد متوقع ہے،پی ایم ڈی سی انتظامیہ سمیت لوکل گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ ماضی کی طرح سیاحوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک روٹ،پارکنگ، معیاری اشیائے خردونوش کی فراہمی،پینے کے پانی کی دستیابی سمیت سیفٹی اور سیکورٹی اقدامات کا مکمل جائزہ لے کر انہیں قبل از وقت حتمی شکل دی جائے۔ عوامی سماجی حلقوں کی اپیل تفصیلات کے مطابق سالٹ مائن کھیوڑہ کی سیاحت کے لیے ہر سال لاکھوں سیاح اس شہر کا رخ کرتے ہیں جب کے عیدکے تہواروں پر رش انتہا کو چھورہا ہوتا ہے تاہم حال ہی میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر سخت گرمی میں ٹریفک جام ہونے سے گاڑیاں چار چار گھنٹے پھنسی رہی ،پینے کے پانی کا انتظام نا ہونے سے خواتین اور بچوں کا برا حال ہو گیا ،جبکہ مائن ان آوٹ راستے الگ الگ نا ہونے اور ٹریفک کنڑول کے ناقص انتظامات کے باعث سیاحوں کی کوسٹر گاڑی بھی الٹ گئی تھی جسے ریسکوکرنے کا کوئی انتظام نہیں تھا،یاد رہے کہ سیاحت کی مد میں کروڑوں روپے کمانے والے پی ایم ڈی سی محکمے کی جانب سے سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی جاتی،ٹکٹ ،پارکنگ،انٹرٹینمنٹ،ری فریشمنٹ،تک پر چیز کے من مانے دام وصول کیے جاتے ہیں اس انتہائی رش کے موقع پر سیفٹی اور سیکورٹی کے تمام اصول بائی پاس ہو جاتے ہیں ،نامکمل اقدامات کی بنا پر وزیٹرز پوری فیملیوں بمعہ بچوں کے بغیر گائیڈ کے مائن میں داخل کر دیے جاتے ہیں جو سیکورٹی رسک ہے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نا تو ریسکیوٹیم دستیاب ہوتی ہے اور نا ہی فائر برگیڈ،جبکہ کسی بھی حادثے میں فسٹ ایڈ کا نظام اور ایمبولینس بھی میسر نہیں ہوتی،مائن کی جانب جانے والے راستے وزیٹرز کی گاڑیوں کی آمد کی وجہ سے بند ہوتے ہیں پارکنگ ٹھیکیدار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مائن ایریا سے دو تین کلومیٹر اطراف پارک ہوئی گاڑیوں سے بھتہ وصول کر رہے ہوتے ہیں جبکہ پارکنگ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے عام معمول کی ٹریفک کے لیے بھی سڑک کئی کئی گھنٹوں کے لیے بند ہو جاتی ہے،اس موقع پر لوکل گورنمنٹ اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کے اہلکار یا تو ہوتے ہی نہیں ہیں یا ان کی تعدار اتنی قلیل ہوتی ہے کہ وہ ٹریفک کے بہاوٗ کو ممکن بنانے میں بے بس ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے عام ٹریفک کے ساتھ ایمرجنسی ایمبولینس،ورکرز بسیں،بھی کئی کئی گھنٹے پھنسی رہتی ہیں ،عوامی سماجی حلقوں نے پی ایم ڈی سی انتظامیہ سمیت DCO جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے اپیل کی ہے کہ عید کے موقع پر سالٹ مائن پر متوقع رش کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی ،ناگہانی صورت حال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں۔
The post عید الاضحی پر سالٹ مائن کی سیاحت کے لیے اندورن اور بیرون ملک سے ہزاروں سیاحوں کی آمد متوقع ہے appeared first on جہلم جیو.