جہلم(عبدالغفور بٹ)ٹریفک اہل کاروں نے شہریوں کو بکرا سمجھ کر کھال اتارنا شروع کر دی ،شہریوں کی نتظامیہ سے ٹریفک اہل کاروں سے بچانے کی اپیل ،شہری ٹریفک پو لیس کے جگہ جگہ ناکوں سے تنگ آکر دور دراز موٹر سائیکل کھڑا کرکے شہر میں پیدل داخل ہوتے ہیں اور ساتھی یا اہلیہ کو سخت دھوپ میں نگران کے طور پر کھڑا کر دیتے ہیں، جو قسمت کا مارا شہر آگیا بس سمجھو200سے 1000تک ٹیکہ اس کا مقدر بن گیا،شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل،چنگ چی،اوردوسرے اضلاح سے آنے والی گاڑیوں کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے ، چنگ چی والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ناجائز ایک ہزار کا چالان کر دیا جاتا ہے جو ہمارے غریبوں کے چولھے ٹھنڈا کر دیتے ہیں اور چند ٹریفک پولیس آفیسر ز نے چنگ چی مالکان سے منتھلی معمول بنا لیا جو نہیں دیتا اس کا چالان جبری طور پر کاٹ دیا جاتا ہے اس طرح غریب چنگ چی ڈرائیورز کی زندگی ٹریفک اہل کاروں کے رحم وکرم پر ہوتا ہے جب میڈیا کی ٹیم ٹریفک پولیس آفس میں موقف لینے کے لئے پہنچی تو وہاں دفتر میں عجب سماں دیکھا کہ ٹی وی لگا ہو ا ہے اور ایرکولرکی ٹھنڈی ہوا میں موجود محرر اے ایس آئی مشتاق سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو پہلے تو میڈیا ٹیم کو دیکھ کربو کھلا گئے پھر حواس بحال کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکم ہے اگر دفتر کے باہر کوئی منتھلی لے رہا ہے تو ہمارے علم میں نہیں ،الحمداللہ میں کسی سے رشوت نہیں لیتا، جونہی اطلاع آتی ہے ہمارا آفسران اس کے خلاف انضباطی کاروائی کرتے ہوئے سخت ایکشن لیتے ہیں اور قانون کے مطابق سزا تجویز کرتے ہیں ۔
The post بڑی عید پر ٹریفک پولیس کی بڑی موجیں appeared first on جہلم جیو.