مری(عثمان علی سے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل مری کاانتخابی اجلاس جامعہ عربیہ اسلام سنی بنک میں منعقدہوا،اجلاس میں تحصیل بھرسے جیدعلماء کرام اورشمع رسالت ﷺ کے پروانوں نے بھرپورشرکت کی اوراتفاق رائے سے قاری محمدسعید عباسی سرپرست،قاری سیف اللہ سیفی امیر،مفتی خالدحسین عباسی نائب امیر،مفتی ندیم عباسی جنرل سیکرٹری،قاری نویدعباسی سیکرٹری اطلاعات،مولانا الیاس عباسی سیکرٹری مالیات اورقاری طالب الرحمان حدوٹی کوناظم تبلیغ منتخب کرلیاگیا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 7ستمبردن 11بجے لال مسجداسلام آبادمیں منعقدہونے واختم نبوتؐ کانفرنس میں مری سے بھرپورشرکت کی جائے گی اس حوالے سے مفتی ندیم عباسی کی سربراہی میں ایک رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی،اجلاس میں مجلس ختم نبوت مری کی ایک مجلس شوریٰ کی بھی تشکیل کی گئی جس کے اراکین میں مولانا امدادللہ روات،مولانا صفدرنیومری،مولانا عبدالسلام سہربگلہ،مفتی عزیرالرحمان نمبل،مفتی عطاء اللہ جھیکاگلی ،مولانا طارق عباسی دریاگلی شامل ہیں،اجلاس میں میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ رواں ماہ کے آخرمیں مری میں عظیم الشان ختم نبوتؐ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے تنظیم کے مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے۔
The post عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل مری کاانتخابی اجلاس appeared first on جہلم جیو.