دینہ( جرار حسین میرسے)ریلوے اسٹیشن دینہ پر شدید مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے میں ریلوے پولیس کا سپاہی سب پر سبقت لے گیا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے اصلاح احوال کا عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس میں تعینات میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے والا سپاہی کاشف جو کہ اپنے ہوم اسٹیشن پر تعینات ہے نے بلال مسجد کا راستہ بلاوجہ بند کر دیا اور سر عام کہتا ہے کہ یہ دوسرے مسلک کے لوگوں کی مسجد ہے لہذا یہ پکی بند رہے گی اہلیان ریلوے اسٹیشن محلہ نے اسٹیشن ماسٹر سے جب مسجد کے راستے کے بارے بات کی تو اسٹیشن ماسٹر صاحب نے عجیب جواب دیا اور کہا کہ میں مسلک اہل سنت بریلوی سے تعلق رکھتا ہوں جبکہ یہ مسجد اہل دیو بند کی ہے لہذا میں یہ رستہ نہیں کھولوں گا جب انہوں نے یہ کھرا جواب دیا تو عوام مشتعل ہو گئی اور تصادم کا شدید خطرہ پیدہ ہو گیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے بروقت پہنچ کر مشتعل ہجوم کو کنٹرول کیا اور تمام لوگوں سے وعدہ کیا کہ آپ کی آواز افسران بالا تک ہم پہنچائیں گے جس پر مطمین ہو کے عوام اپنے گھروں کو واپس چلے گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیشن کے جنگلے میں دس رستے مسجد کے راستے کے علاوہ موجود ہیں جنہیں بند نہیں کیا گیا لہذا عوامی حلقوں نے میڈیا کے توسط سے وفاقی وزیر ریلوے سے اس سنگین صورتحال کا فوری سد باب کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے
The post ریلوے پولیس میں تعینات میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے والا سپاہی کاشف نے بلال مسجد کا راستہ بلاوجہ بند کر دیا appeared first on جہلم جیو.