Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈی ایچ کیو جہلم میں مریضوں کے لواحقین اور ڈاکٹرز و عملے کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول

$
0
0
جہلم( میاں محمدساجد،محمد ریاض گوندل ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے لواحقین اور ڈاکٹرز و عملے کے درمیان لڑائی جھگڑے روزکا معمول بن گئے ، ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز و عملے نے لڑائی جھگڑوں کے واقعات کی ذمہ داری مریضوں کے لواحقین پر ڈالنا شروع کر رکھی ہے ۔ اس طرح ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹروں اور عملے کو کلین چٹ جاری کر دی جاتی ہے ۔اعلیٰ حکام سے رجوع کرنے والوں کو انکوائری کا جھانسہ دیکر خاموش کر دیا جاتا ہے ، انکوائری رپورٹ کبھی بھی منظر عام پر نہیں لائی جاتی ، ضلع جہلم کے سب سے بڑے ہسپتال میں انتظامیہ کی سطح پر کوئی ایس او پی موجود نہیں جس کے تحت ایک ڈسپلن قائم رکھتے ہوئے علاج معالجے کے نظام میں کوئیک رسپانس ، مریض پر توجہ کو یقینی بنایا جائے اور لواحقین کی شکایت کا فوری نوٹس لیا جا سکے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے گزشتہ دور حکومت کے دوران 2010 میں ایس او پیز لاگو کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم 6 سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ،جہلم کے سب سے بڑے ہسپتال میں سیکورٹی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے اس ضمن میں میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر حاجی شوکت محمود سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ڈیوٹی پر موجود آپریٹر نے بتایا کہ صاحب میٹنگ کے سلسلہ میں باہر گئے ہوئے ہیں آکر خود آپ سے رابطہ کر لیں گے۔

The post ڈی ایچ کیو جہلم میں مریضوں کے لواحقین اور ڈاکٹرز و عملے کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles