جہلم(نیوز ڈیسک )پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن جہلم کے وفد نے ای ڈی او (ایجوکیشن) جہلم سے ملاقات کی۔وفد میں ضلعی چئیرمین محمد اشفاق حیدر، ضلعی جنرل سیکرٹری احسان الٰہی شاکراور ضلعی فنانس سیکرٹری کامران یوسف شامل تھے۔وفد نے اساتذہ کی ترقی کے پیکج اپ ورڈ موبیلیٹی اور ان سروس پروموشن کی جلد از جلد تکمیل پر زور دیا۔کامران یوسف نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی نئے اساتذہ بھرتی کیے جا رہے ہیں لیکن ان سروس پروموشن کا عمل اس رفتار سے نہیں ہو رہا۔جبکہ 50فیصد کوٹہ پرنئی بھرتی ہونی چاہیے اور 50فیصد کوٹہ ان سروس کے لیے مخصوص ہے ۔ای ڈی او (ایجوکیشن) جہلم نے یقین دہانی کرائی کہ ڈی سی او جہلم سے میٹنگ کے بعد ہم پوری کوشش کریں گے کہ جلد از جلد اساتذہ کی ترقی کا یہ کام مکمل کیا جائے۔پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
The post پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن جہلم کے وفد کی ای ڈی او (ایجوکیشن) جہلم سے ملاقات appeared first on جہلم جیو.