Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تحریک انصاف جہلم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے استقبال کر کے دل خوش کر دیا،عمران خان

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جہلم آمد پر تاریخی استقبال ،ہر طرف جھنڈے ہی جھنڈے نظر آرہے تھے ،کارکنوں کا ایک سیلاب رواں تھا ،جو عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کو امڈ آئے تھے ۔سٹیج پر موجود راہنماؤں میں جہانگیر ترین، نعیم الحق، عندلیب عباسی ، عثمان ڈار ، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، سابق ضلعی ناظم چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری فواد حسین شامل ہیں۔ جہلم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ گزشتہ70سال سے یہی حکمران طبقہ اس علاقے کی نمائندگی کررہاہے مگر اس علاقے کے حالات نہیں بدلے۔غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ہر سطح پر کرپشن کا بازار گرم ہے معمولی سے کام کیلئے بھی رشوت لی جاتی ہے تھانوں کچہریوں میں عوام کی کوئی نہیں سنتا ان کی مرضی کے تھانیدار لگتے ہیں اور پٹواری بھی ان کے اپنے ہوتے ہیں جو بھاری رشوت لیے بغیر غریبوں کا کام نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ اس علاقہ میں کوئی بڑا تعلیمی ادارہ یا یونیورسٹی موجود ہیں پنڈدادنخان پرانے قدیم یافتہ شہروں میں شمار ہوتا تھا کھیوڑہ کی کان اور دیگر کارخانوں سے سالانہ اربوں روپے کی ڈیوٹی مرکزی حکومت حاصل کرتی ہے مگر جہلم کو سوائے پسماندگی کے اور کچھ نہیں دیا مجھے خوشی ہے کہ چوہدری فواد حسین ایک پڑھے لکھے قانون دان اور سیاسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور تبدیلی کا ارادہ لے کر آئے ہیں ان کو 31اگست کو کامیاب کرنا آپ سب کا فرض ہے اگر آپ نے یہ وقت پھر برادریوں نعروں اور چند روپے کے لالچ میں ووٹ کے تقدس کو مجروح کر دیا تو پھر شاہد آپ کو یہ چانس کبھی نہ ملے یہ آپ کے پاس ایک تاریخی موقع ہے کہ آپ ان تمام اکٹھے ہونے والے گروپوں کو جو غریبوں کا استحصال کرتے ہیں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا مقابلہ کریں اگر الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی تو آپ یقین کریں یہ سیٹ تحریک انصاف کی جیتی ہوئی سیٹ ہے اور چوہدری فواد اس علاقہ کے منتخب نمائندے ہوں گے۔

The post تحریک انصاف جہلم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے استقبال کر کے دل خوش کر دیا،عمران خان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles