جہلم(دلنواز احمد ) ڈکیتی کی نیت سے جمع ہو نے والے گروہ پر پو لیس کا ریڈ ،4ملزمان گرفتار جبکہ ایک فرار ہو نے میں کا میاب،ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ،مقدمہ درج ۔تفصیلا ت کے مطا بق اے ایس آئی اشتیاق پال بمعہ ہمراہی ملازمین بسلسلہ گشت و پڑتال بدرویہ گان کنتریلی چوک مو جود تھے کہ مخبر خا ص نے اطلا ع دی کہ چند اشخا ص ڈکیتی کی نیت سے کو ٹلی اللہ یار روڈ نزد کنواں محمد اکرم کے نزدیک خالی حو یلی کی مشرقی دیوار کی اوٹ میں چھپے ہو ئے ہیں جس پر جا ئے متذکرہ پر ریڈ کیا گیا تو پا نچ اشخا ص پو لیس پا رٹی کو دیکھتے ہی بھا گ پڑے جن میں سے 4اشخا ص کو با امداد ہمرائیا ں قابو کر لیا جبکہ ایک بھا گ جا نے میں کا میاب ہو گیا ۔پکڑے جا نے والے اشخا ص میں محمد اختر ،خلیل احمد،عابد علی ،قاسم شاہ جبکہ بھا گنے والے شخص کا نام عامر معلوم ہوا ہے ملزما ن کی تلاشی لینے پر محمد اختر اور قاسم شہزاد سے 2پسٹل 30بور اور ملزم خلیل احمد اور عابد علی سے بندوق 12بور بر آمد کی گئی ۔تھا نہ صدر پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post ڈکیتی کی نیت سے جمع ہو نے والے گروہ پر پو لیس کا ریڈ ، appeared first on جہلم جیو.