Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سوہاوہ قصابوں نے انت مچا دی ،

$
0
0
سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) سوہاوہ قصابوں نے انت مچا دی ،من مانے دام مضر صحت گوشت کی سر عام فروخت مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ صحت نے چپ سادھ لی تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں مذبحہ خانہ کی انتہائی خستہ حالی اور شہر سے باہر منتقلی کے بعد قصابوں نے گلی محلوں میں ہی جانور ذبح کرنا شروع کر دیے جس کی وجہ سے نہ صرف جگہ جگہ تعفن پھیل رہاہے جبکہ لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت من مانے داموں فروخت کر کے انسانی جانوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ۔ محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے قصابوں نے شہر میں انت مچا رکھی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں اگر ریٹس کے متعلق پوچھا جائے تو آگے سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا جاتا ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوہاوہ میں مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم اے کی کالی بھیڑوں کے ساتھ مل کر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں اور من مانے داموں پر گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

The post سوہاوہ قصابوں نے انت مچا دی ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles