ٍ دینہ(جرار حسین میر سے)ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی 31 اگست تک کی جا سکتی ہے ریاض حسین قریشی ای ٹی اوجہلم۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریاض حسین قریشی ای ٹی اوجہلم نے دینہ آمد کے بعد صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی 31 اگست تک توسیع کر دی ہے ایسے مالکان جو 31 اگست تک یکمشت ٹیکس ادا کریں گے ان کو 10 فیصد چھوٹ ملے گی، لہذا گاڑیوں کے مالکان اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اسی طرح پراپرٹی ٹیکس یکمشت ادائیگی کرنے پر 5 فیصد چھوٹ دی جائے گی، بلا شبہ مہذب قومیں بروقت ٹیکس کی ادائیگی ادا کر کے قومی فریضہ سر انجام دیتی ہیں ۔
The post ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی 31 اگست تک کی جا سکتی ہے ریاض حسین قریشی ای ٹی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.