Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والا ایک کلو میٹر طویل منگلاہیڈبرج ٹوٹ پھوٹ کا شکار

$
0
0
دینہ(جرار حسین میر سے)پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والا ایک کلو میٹر طویل منگلاہیڈبرج ٹوٹ پھوٹ کا شکار متعلقہ ادارے خواب غفلت کے مزے لینے میں مصروف ، فٹ پاتھ پہ پانی کی ہیوی پائپ لائن بچھانے سے پیدل چلنے والوں کا راستہ بند ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ سے آزاد کشمیر کو جانے کاواحد رابطہ پل خستہ حالی کا شکار ہے لیکن انتظامی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں سڑک سے نکلے سریئے جو آئے روز گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہونے سے ٹرانسپورٹر پریشان ، چھوٹی گاڑیوں کے آئے روز حادثات معمول بن گئے، ان حالات میں کسی وقت بھی انسانی جانوں کو نا قابل بیان نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے پل پر بنائی گئی فٹ پاتھ پر پائپ لائن کی فٹنگ کر دی گئی ہے جس سے پیدل چلنے والوں کی زندگی عذاب بن چکی ہے، بنیادی انسانی حقوق کا استحصال کرنے والے انتظامی اداروں کے افسران ، ذمہ داران کو کون پوچھے گا عوامی سماجی رہنماؤں نے اس سنگین مسئلے پر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں روپے عوام سے ٹول ٹیکس وصولی کرنے کے باوجود اُن کے حقوق فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے۔

The post پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والا ایک کلو میٹر طویل منگلاہیڈبرج ٹوٹ پھوٹ کا شکار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles