جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما حمزہ شہباز سے پنڈدادنخان میں ملاقات کے دوران ملک انعام الحق کونسلر نے سٹی جہلم کے مسائل بتائے کہ عوام کو شکایت ہے کہ گیس کا پریشر بہت کم ہے اور1972 ء میں ڈالی جانے والی واٹر سپلائی پائپ لائن بوسیدہ ہو چکی ہیں جسکی وجہ سے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہے ،میری آپ سے گذارش ہے کہ جہلم شہر بھر میں اوپن واٹر سپلائی پائپ لائن فراہم کی جائے جس کے جواب میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ میری کوشش رہی ہے کہ اپنے ورکرز اور عہدیداران کو ملوں اور ان کے مسائل سنوں اور انہیں حل کرنے کیلئے پلان کروں انشاء اللہ 31 اگست کی فتح کے بعد آپ لوگوں کو لاہور دعوت دونگا اور چائے کی پیالی ختم ہونے سے پہلے جہلم کے مسائل حل کرواؤں گا کیونکہ بحثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ آخرت میں آپ کے ساتھ نہیں جائیں گے بلکہ مخلوق خدا کی خدمت کا آخرت میں بھی ساتھ جائے گا اور دنیا میں بھی ملے گا عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں تاکہ دکھی انسانیت کی پریشانیاں کم ہو سکیں۔
The post پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما حمزہ شہباز سے کونسلر ملک انعام الحق کی ملاقات appeared first on جہلم جیو.