Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چینلرز پر حملہ آزادی رائے پر حملہ ہے

$
0
0
جہلم(نیوز ڈیسک )چینلز پر حملہ آزادی رائے پر حملہ ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جن میڈیا ہاؤس کو مارشل لاء نہ بند کر سکا اب کوئی مائی کا لال بند نہیں کر سکتا۔دانشور اور مصنف سید جاوید رضوی نے رائل میڈیا ہاؤس میں منعقدہ مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ جو لوگ ان چینلرز کی وجہ سے خبروں کی دنیا میں زندہ ہیں وہی اب اپنی قبر کھودنا چاہتے ہیں اگر ان میں رتی بھر بھی عقل ہوتی تو یہ اس درخت کو کاٹنے کی ہرگز کوشش نہ کرتے جس پر بیٹھ کر وہ دوسروں سے ممتاز نظر آتے ہیں سینئر نائب صدر پریس کلب جہلم عبدالغفور بٹ نے کہا کہ چینلز کا وجود ہماری زندگی اور بقاء کا مسئلہ ہے ہم اس پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے اس حملے سے ہمیں سوچنے سمجھنے اور اکٹھے ہونے کا موقع ملا ہے اور اب ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم سب ایک ہو کر ان ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کریں گے۔محمداشتیاق پال نے کہا کہ چینلز پر حملہ کرنے والوں نے شاہد یہ سوچا تھا کہ یہ لاوارث ہیں ان کے پیچھے 20کروڑ عوام ہیں ۔چیہ تمام عوام ان چینلز کے پرستار ہیں اور یہ کیسے ممکن ہے کہ جس کے پیچھے پورا ملک کھڑا ہو اس کو کوئی نقصان پہنچا سکے۔سید افتخار کاظمی نے کہا کہ جو چینلز پر حملہ کرتے ہیں وہ اپنی رائے ٹھونسنا چاہتے ہیں ان کے ارادے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور جو دوسروں کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں جا گرجاتا ہے اور تاریخ میں اس کا نام اس طرح حرف غلط کی طرح مٹ جاتاہے کہ کوئی ڈھونڈنا چاہے تو بھی نہیں ملتا۔مرزا جویر نے کہا کہ ہم چینلز کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر کے لاکھوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دیا اور عوام کیلئے انفارمیشن کے دروازے کھول دیے۔آج ہم گھر بیٹھے دنیا جہان کی معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں اور خبریں دیکھ سکتے ہیں ۔ راجہ محمد وقارجنجوعہ نے کہا کہ چینلز پرحملہ دراصل آزادی صحافت پر حملہ ہے جس کو ہم اپنی زندگی اور موت کا مسئلہ سمجھتے ہیں جب تک ہمارے جسم میں خون کا ایک قطرہ باقی ہے ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔اس اجلاس میں دیگر میڈیا کے نمائندوں میں محمد اسحاق ڈار،مرزا ساجد احمد،مرزا جبار بیگ،محمد افضل بٹ و دیگر میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

The post چینلرز پر حملہ آزادی رائے پر حملہ ہے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles