پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )معروف بزرگ مسلم لیگ ن کے رہنما غلام غوث سابق کونسلر آف سہوترہ نے اپنے گاؤں میں نواب زادہ مطلوب مہدی کے اعزاز میں بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں پورے گاؤں کے سر کردہ معززین ، ملک سیلم الزمان ،ملک آفتاب نمبردار،ملک محمد ریاض ،حاجی غلام رسول ،ارباب مسعود، امیدوار حلقہ این اے 63 راجہ مطلوب مہدی،ایم پی اے مہر فیاض، خواجہ وسیم بٹ ایم پی اے،چیئر مین گول پور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ،چیر مین ہرن پور راجہ محسن نجابت بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ مطلوب مہدی نے کہا کہ ہم نے شرافت اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ہم سب نے ملکر اقتصادی راہداری منصوبے اور ترقی کے سفر کو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مکمل کریں گے۔ تقریب کے آخر میں صوفی ممتاز نے دعا خیر کی ۔
The post مسلم لیگ ن کے رہنما غلام غوث سابق کونسلر کا نواب زادہ مطلوب مہدی کے اعزاز میں بہت بڑی تقریب کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.