Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم اخبار فروش یونین کی حلف برداری کی پررونق تقریب منعقد ہوئی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں جہلم اخبار فروش یونین کی حلف برداری کی پررونق تقریب منعقد ہوئی اس تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری آل پاکستان اخبار فروش یونین کے جناب ٹکا خان ،خصوصی آمد اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اشرف تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد باقاعدہ حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی ۔حلف برداری 2016 اخبار فروش یونین جہلم کے، صدر اعجاز الحق قریشیِ ،جنرل سیکرٹری فرحان قریشی، سرپرست اعلیٰ چوہدری کامران اصغر گجر ،جوائنٹ سیکرٹری منصور احمد،فنانس سیکرٹری محمد یعقوب بٹ،آفس سیکرٹری ظہیر عباس،،انفارمیشن سیکرٹری عمران بٹ،نائب صدر یاسر ،راجہ اکرم،شکیل احمد نے حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری آل پاکستان اخبار فروش یونین ٹکا خان نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ 2016 ؁ء کی نئی کابینہ اخبار فروش اپنے فرائض ذمہ داری اور فرض شناسی سے ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 40فیصد اخبار فروش کو اس کا حق مل رہا ہے آئندہ دس پندرہ سال سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہمارا مقصد حل ہو چکا ہے۔میری زندگی کا مقصد غریبوں کو ان کا حق دلانا ہے ۔اخبار کا کام اخبار فروشوں کیلئے پہلے جیسا نہیں رہا آنے والے وقت کیلئے ٹکا خان فاؤنڈیشن کا قیام جلد مکمل کر لیا جائے گا جس میں میں نے خود پچیس لاکھ فنڈ جمع کروائے ہیں تاکہ ہم کسی بھی اخبار فروش سے فنڈ اکٹھے نہ کریں اور اس کے فارم اخبار فروش تک پہنچائیں جائیں گے اور صحافیوں تک بھی ۔یہ فارم فری آف کاسٹ ہوں گے کسی سے ماہانہ فیس کی مد میں کچھ بھی نہ لیا جائیگا بلکہ آنے والے وقتوں میں کمپیوٹر سائنس کی بچوں کو ایجوکیشن دی جائے گی ٹکا خان فاؤنڈیشن کے تحت ہم سکولوں کا قیام کررہے ہیں جس میں تمام ممبران کے بچوں کو فری ایجوکیشن دی جائے گی اور جو باہر سے بچے آئیں گے ان سے معقول سی فیس لی جائیگی پڑھائی کا نظام اچھا ہوگا ۔ ہائر ایجوکیشن اساتذہ لے کر آئیں گے۔اور سیکنڈ ٹائم بچیوں کو سلائی کڑھائی کا کام سکھایا جائیگا۔تاکہ بچیاں اپنا روزگار خود بنا سکیں اور جہاں پر بھی ہماری ضرورت ہو انشاء اللہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔اسی دوران اے سی چوہدری اشرف سے بھی درخواست کی گی کہ جہلم کی اخبار فرو ش یونین کے پاس کوئی ایسا جگہ نہیں جہاں وہ کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر اخبار فروخت کر سکیں میری انتظامیہ جہلم سے اپیل ہے جیسا دوسرے ضلع میں گورنمنٹ کی پراپرٹی دی جاتی ہے جہلم کی اخبار فروش یونین کو معقول جگہ دی جائے جہاں پر ان کو اخبار مارکیٹ ہم بنا کر دیں ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ میں آج ڈی سی او صاحب کی نمائندگی کررہا ہوں لیکن جو آپ نے مطالبہ کیا ہے انشاء اللہ میں کوشش کروں گا آپ اپنے لیٹر پیڈ پر لکھ کر اپیلکیشن مجھے دیں اور کوئی ایسی جگہ تعین کریں تو میں آپ کی اپلیکیشن کی وکالت کروں گا اور خود ڈی سی او صاحب تک پہنچاؤں گا باقی کام ان کا ہے جہاں تک ہو سکا میں پورا تعاون کروں گا۔اخبار فروش یونین کے صدر اعجاز الحق قریشی نے کہا کہ آنے والے مہمانوں اور اخبار فروش یونین عہدیداران و ممبران تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اخبار فروش یونین نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے میں اس کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا انشاء اللہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں گا۔ٹکا خان صاحب کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اتنی مصروفیات سے جہلم کی یونین کیلئے وقت نکالا۔اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری فرحان قریشی نے کہا کہ مجھ پر جو اعتماد میرے بھائیوں نے کیا ہے میں اس کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور جو حلف آج لیا ہے اس کا پاس رکھوں گا دن ہو یا رات ہو جب بھی اخبار فروش یونین بھائیوں نے پکارا میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا ہمارا جو مسئلہ اخبار مارکیٹ کا ہے ٹکا صاحب نے بڑے احسن طریقے سے بیان کیا ہے میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔سابق صدر اخبار فروش یونین ،سابق جنرل سیکرٹری نے پچھلے مشکل وقت میں احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان سے التجا کرتا ہوں کہ اپنے تجربات سے ہماری راہنمائی کریں تاکہ ہم بھی بہتر راستے پر گامزن ہو سکیں۔

The post جہلم اخبار فروش یونین کی حلف برداری کی پررونق تقریب منعقد ہوئی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles