جہلم(سید جاوید رضوی)ماں بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی اپنا دودھ پلائے تو بچہ نہ صرف بیماریوں سے محفوظ بلکہ صحت مند رہے گا ممتاز سماجی راہنما اور مشہور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے ہفتہ بریسٹ فیڈنگ کے سلسلہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین بچے کی پیدائش کے چند منٹ بعد اپنا دودھ دینا شروع کر دیں اگر کوئی رکاوٹ یا مشکل پیش آئے تو متعلقہ سٹاف یا ماہر لیڈی ڈاکٹر کے مشورہ سے دودھ پلائیں انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ میں نہ صرف بچے کی غذائی ضروریات موجود ہوتی ہیں بلکہ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی موجود ہوتی ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ ماں کا قدرتی دودھ کسی بھی ویکسین سے زیادہ موثر ہے۔اور بچوں کو پیش آنے والے امراض کے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبے کا دودھ یا گائے کا دودھ ماں کے دودھ کے متبادل نہیں ہو سکتااور گھریلو دودھ یا کوئی دیگر مکسچر بچے کیلئے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری خواتین پڑھی لکھی اور باشعور ہو چکی ہیں مگر جدیدیت اور فیشن کے برہم کو قائم رکھنے کیلئے اپنا دودھ پلانے سے گریز کرتی ہیں اس میں ماں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے خطرہ ہے۔جو مائیں اپنا دودھ بچوں کو پلاتی ہیں وہ خود اور اس کا نومولود بچہ دونوں صحت مند رہتے ہیں۔
The post ماں بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی اپنا دودھ پلائے،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز appeared first on جہلم جیو.