Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ سے چوآسیدنشاہ جانے والی سڑک حالیہ بارشوں کیوجہ سے خطرناک حد تک تباہ ،

$
0
0
کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی،راشدخان)کھیوڑہ سے چوآسیدنشاہ جانے والی سڑک حالیہ بارشوں کیوجہ سے خطرناک حد تک تباہ ،فروٹ سے اوور لوڈ ٹریلر نمبر ایل پی ٹی 8661بریک فیل ہونے الٹ گیا،ڈرائیورزخمی جبکہ کنڈیکٹر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی،لاکھوں کا فروٹ ضائع تیز بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں جگہ جگہ لینڈ سلائڈنگ سے ٹریفک بلاک،ذمہ دار اداروں کی حسب روائیت چشم پوشی برقرارتفصیلات کے مطابق کھیوڑہ تا چوآ پہاڑی سڑک کی خستہ حالی اور محکمہ شاہرات کی عدم توجہ کی بنا پر آئے دن ہونے والے جان لیوا حادثات معمول بن گئے ہیں گز شتہ رات پشاور سے براستہ کھیوڑہ ،فیصل آباد جانے والا فروٹ سے اوور لوڈ ٹرک بریک فیل ہونے کیوجہ سے الٹ گیا جس میں ڈرائیورزخمی جبکہ کنڈیکٹر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی ،اس خطرناک ایریا میں مک مکا کے عوظ ناکارہ مال بردار گاڑیوں کی جاری اوور لوڈنگ سے اس قسم کے حادثات معمول بن گئے ہیں گزشتہ ساٹھ سالوں سے کھیوڑہ سے چوآسیدنشاہ جانے والی یہ سڑک ذمہ دار محکموں کی نا اہلی باعث موت کا کنواں بن چکی ہے، خصوصابارش کے موسم میں پہاڑی پتھر بہہ کر سڑک بند کر دیتے ہیں یہ راستہ پہاڑی ہونے کیوجہ سے پہلے ہی دشوار تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مناسب توجہ نہ ہونے کیوجہ سے جہاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا وہی سڑک کے اطراف بنی حفاظتی دیواریں بھی ختم ہوگئی،سڑک کے اطراف بعض جگہوں پر سیکڑوں فٹ گہری کھائیاں ہیں ،علاقہ کے اطراف کئی فیکٹریاں ہیں اور ان کا خام مال بھی زیادہ تر اسی سڑک کے زریعے آتاجاتاہے ، جبکہ پبلک ٹرانسپوٹ بھی بھی واحد شارٹ روٹ یہی ہے اسی وجہ سے اب تک اس روڈ پر کئی جان لیواحادثات ہوچکے ہیں ،جس میں لاکھوں روپے کے نقصان ساتھ ساتھ کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ،مگرابھی تک حکومت اس طرف کوئی خاطرخواء توجہ نہیں دے رہی ،عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کی اس طرف خصوصی توجہ دیتے ہوہے سڑک کی مکمل مرمت کی جائے تاکہ روزمرہ ہونے والے ان حادثات کو روکا جاسکے۔

The post کھیوڑہ سے چوآسیدنشاہ جانے والی سڑک حالیہ بارشوں کیوجہ سے خطرناک حد تک تباہ ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles