Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نامعلوم افراد نے ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا

$
0
0
پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)نامعلوم افراد نے ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا،ملزمان فرار۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جوتانہ کا رہائشی بدر الطاف اپنی ٹیکسی کار چلاتا تھا کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اسکو فون کر کے گاڑی بک کی اور موضع آڑہ کی پہاڑیوں میں اسے سر میں گولی مار کر فرار ہوگئے۔پولیس چوکی بشارت نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔مبینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے بڑے بھائی نے کچھ سال قبل اپنی والدہ سے مل کر ایک شخص کو قتل کیا تھا اور یہ واقعہ اسی حوالہ کی ایک کڑی ہے، مقتول بدر الطاف تین بچوں کا باپ تھا۔

The post نامعلوم افراد نے ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles