Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم میں جشن آزادی تقریبات کا آغاز جوش و خروش سے کر دیا گیا

$
0
0

جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)سیکریٹری محکمہ بہبودآبادی پنجاب کی خصوصی ہدائیت پر ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی جہلم کے زیر اہتمام جشن آزادی 14 اگست 2016 کی تقریبات کا نہایت جوش و خروش سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ضلعی آفیسر محکمہ بہبودآبادی جہلم حسن خالدوڑائچ نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد ضلع بھر میں محکمہ ہذا کے تمام دفاتر میں کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں فری میڈیکل کیمپس،صحت مند بچوں کے مقابلہ جات،قرآن خوانی،نعت خوانی کی محافل،پوسٹر مقابلے،سیمینار اور واک کا انعقاد شامل ہے۔ جبکہ دفاتر کو برقی قمقموں اور سبز ہلالی جھنڈیوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آزادی اور ملک پاکستان کا تحفہ اللہ رب العزت کی جانب سے پاکستانی قوم پر احسان عظیم ہے۔جشن آزادی جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے جس میں ہر طبقہ فکر اور ہر پاکستانی بشمول مرد،عورت،جوان،بچے اور بوڑ ھے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں

The post جہلم میں جشن آزادی تقریبات کا آغاز جوش و خروش سے کر دیا گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles