مری(عثما ن علی سے)آزادی قربانی مانگتی ہے کہ آج سے 70سال پہلے مسلمانان ہند نے جان و مال اور عزت و آبرودے کر پیارا وطن پاکستان حاصل کیا۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن حاجی شفاء الحق نے تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام تحریک پاکستان کی کہانی تصویروں کی زبانی کے عنوان سے تصویری نمائش روشنی کا سفر کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے ابتدائی کلمات میں آرٹس کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہ ہم لوگ خوش قسمت ہے کہ ہم نے آزاد وطن میں جنم لیا ہمیں اپنے اسلاف کی دی ہوئی قربانیوں کو یا د رکھنا چاہیے ۔نمائش کو مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی کثیر تعداد نے دیکھا اور پسند کیا ۔
The post ہم لوگ خوش قسمت ہے کہ ہم نے آزاد وطن میں جنم لیا ،حاجی شفاء الحق appeared first on جہلم جیو.