جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم جشن مونن کی تیاریاں عروج پر ،ثقافتی کھیل اکھاڑہ بیل (ٹومبی)اور بگدر کے مقابلے،لاکھوں میں انعامات ہوں گے،اس کے روح رواں حاجی مہر محمد خان مونن سابق ممبر ضلع کونسل جہلم ہیں اور ان کے صاحبزادے چوہدری احمد خان امریکہ ،چوہدری غلام میراں قطر ،چوہدری سعید احمد مونن سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و راہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد شعیب سب انسپکٹر مونن چوہدری نصیر ساجد یو کے،چوہدری جہانگیر ساجد یو کے اور چوہدری خلیل ساجد منتظمین ہیں،ان مقابلوں کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے چوہدری محمود الحسن مونن نے بتایا کہ ضلع جہلم چکوال ،گجرات،منڈی بہاولدین ،سرگودھا کے اضلاع سے سو کے قریب بیل جوڑیوں کے مالکان ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ،اکھاڑہ بیل کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سات لاکھ روپے مالیت کے انعامات دیے جائیں گے جو کہ جہلم میں اکھاڑہ بیل کی تاریخ میں ریکارڈ انعامات ہوں گے،جشن مونن کا پروگرام کچھ اس طرح ہوگا کہ یکم نومبر 2015کو ڈراز (نمبر )اٹھائیں گے جائیں گے اس ترتیب سے بیل جوڑیاں ٹومبی کے مقابلوں میں حصہ لیں گی ۔چھ نومبر کو بگدر (وزن اٹھانے کے)مقابلے ہوں گے جس میں خطہ پوٹھوار کے نامی گرامی پہلوان حصہ لیں گے،8 نومبر کو ٹومبی اکھاڑہ بیل ہوگا،اس روز شائقین کی دوپہر کے کھانے سے تواضع کی جائے گی ،2006میں بھی حاجی مہر محمد خان نے جشن مونن کے اکھاڑہ میں سب سے زیادہ انعام تین لاکھ روپے دیا تھا اس کے بعد 2014میں بھی سب سے زیادہ انعام جشن مونن بیل اکھاڑ ہ میں دیا گیا ،تقریب تقسیم انعامات ا س پروگرام کا اہم حصہ ہوگی جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے،
The post جہلم جشن مونن کی تیاری عروج پر ثقافتی کھیل اکھاڑہ بیل ،لاکھوں میں انعامات appeared first on جہلم جیو.