Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم یو سی گھرمالہ کے گاؤں ڈھینڈا میں مسلم لیگ ن کی بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے انتخابی میٹنگ،

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم یو سی گھرمالہ کے گاؤں ڈھینڈا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پینل کی کامیاب انتخابی میٹنگ ہوئی جس کا اہتمام چوہدری انور نمبردار آف ڈھینڈا اور دیگر نے کیا ،ایم پی اے چوہدری لال حسین،چوہدری شیراز سلیم اور ممتاز سلیم بھٹو نے خصوصی شرکت کی،جہلم بلدیاتی الیکشن یو سی گھرمالہ میں مسلم لیگ ن کے پینل کے چیئرمین چوہدری شاہد سلیم لنگر پور، وائس چیئرمین چوہدری ضیا القمر گجر اور ڈھوک منور سے امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری گلشن اسلام کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈھینڈا میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے ڈھینڈا کے معززین باؤ جاوید،چوہدری اسلم،منشی اللہ دتہ،چوہدری امین،چوہدری انور پاشا،چوہدری ظفر،چوہدری عبدالحق،چوہدری عارف،چوہدری نذر اور دیگر شامل تھے،ایم پی اے چوہدری لال حسین نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1985میں چوہدری سلیم مرحوم ایڈووکیٹ نے میرے بھائی چوہدری خادم کی ایم پی اے کے الیکشن میں سپورٹ کی تھی لہذا ہم نے ان کے صاحبزادے چوہدری شاہد سلیم کو یو سی گھرمالہ کے چیئرمین کیلئے نامزد کیا ہے تاکہ ان کی روح کو تسکین پہنچے،انہوں نے کہا کہ آپ اس روڈ پر مجھے انٹر کالج کیلئے پلاٹ دیں میں انشاء اللہ کالج کی منظوری کروا کر دوں گا،امیدوار برائے چیئرمین چوہدری شاہد سلیم نے کہا کہ ڈھینڈا میرا گاؤں ہے ،اس سے پہلے بھی انہوں نے کئی بار ہمیں ووٹ دیے اس بار بھی آپ کی محبت سے کامیاب ہوں گا،اور علاقے کے جو ترقیاتی کام رہ گئے ہیں،وہ کروانے میں اپنا کردار ادا کروں گا،امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری ضیا القمر گجر نے کہا کہ ہمارے کونسلر چوہدری گلشن اسلام ہیں ان کو بھی ووٹ دیں اور ہمارے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں انشاء اللہ ہم کامیاب ہو کر علاقے کی محرومیوں کو دور کریں گے۔

 

The post جہلم یو سی گھرمالہ کے گاؤں ڈھینڈا میں مسلم لیگ ن کی بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے انتخابی میٹنگ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles