Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

یوم آزادی کے موقع پر منچلوں کو ون ویلنگ سے روکنے کیلئے پلان تیار

$
0
0
جہلم(عبدالغفو ربٹ)مجاہد اکبر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، جہلم نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر منچلے نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے سے روکنے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع پولیس افسران ، ٹریف پولیس ، پاکستان موٹر وے پولیس اور محافظ اسکوارڈ کے جوانوں نے شرکت کی۔ڈی پی اوجہلم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایسے عناصر کے خلاف مہم شروع کر دی جائے تا کہ ہمارے ضلع میں کوئی ایک واقع رونمانہ ہو سکے جس سے کسی کی قیمتی جان ضلع ہو۔ اس موقع پر اور اس سے قبل بھی عوامی نمائندگان، علما حضرات اور صحافی برادری سے بھی کہا گیا ہے کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کہ اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ اس طرح کے فعل سے دور رہیں۔ تا کہ خدانخواستہ یوم آزادی کے پْر مسرت موقع پر کوئی ون ویلنگ کرتا ہوا زخمی ہو یا کسی کی جان چلی جائے اور خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ بن جائے۔ لہٰذا اس چیز کو سختی سے روکا جائے اور نہایت اخلاق کے ساتھ لوگوں کو بریف کیا جائے۔ اس کے علاوہ آگاہی مہم کے طور پر پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ 14 اگست کے دن اہم شاہراہوں اور چوکوں میں آپ میڈیا کے نمائندگان کو بلا کر ون ویلنگ کرنے والوں کو روکیں۔

The post یوم آزادی کے موقع پر منچلوں کو ون ویلنگ سے روکنے کیلئے پلان تیار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles