جہلم(عبدالغفور بٹ)ممتاز ماہر تعلیم ریٹائرڈ پروفیسر احمد دین مغل،مختار احمد مغل اور باغ محلہ جہلم سے انور سعید مغل و برادران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حلقہ ایل اے 4کھڑی شریف سے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے چوہدری رخسار احمد کو بھاری اکثریت سے ایم ایل اے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موصوف اپنے حلقہ کی ترقی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے آزاد کشمیر میں عنقریب منتخب ہونے والی نئی حکومت سے بھی امید ظاہر کی کہ وہ چوہدری رخسار احمد کو ان کی خدا داد قابلیت کی بدولت ضرور کوئی نہ کوئی وزارت سونپے گی۔
The post چوہدری رخسار احمد کو ایم ایل اے منتخب ہونے پر مبارکباد،پروف appeared first on جہلم جیو.