Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کالا گوجراں پولیس کا دوران گشت مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)کالا گوجراں پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص خالد محمود ولد لال حسین سکنہ کالا گوجراں سے پسٹل ۳۰بور بمعہ راؤنڈ برآمد کرکے حراسٹ میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ،تفصیلات کے مطابق دوران گشت ٹانگہ سٹینڈ کے قریب ایک مشکوک شخص کی جامعہ تلاشی لی گئی تو اس کی شلوار میں ایک ۳۰بو پسٹل لوڈڈ برآمد ہوا ،ملزم خالد محمود ولد لال حسین نے بتایا کہ یہ وہی پسٹل ہے جس سے وہ فائرنگ کرتا رہا ہے جس کے نتیجے میں بھینس کا بچھڑا ہلاک ہو گیا تھا ،دو ران حراست ملزم کے پاس پسٹل کا اجازت نامہ بھی نہیں تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

The post کالا گوجراں پولیس کا دوران گشت مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles