Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کالا گجراں میں ملزمان کی باہمی فائرنگ کے نتیجہ میں بھینس کا بچھڑا ہلاک

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)کالا گجراں میں ملزمان کی باہمی فائرنگ کے نتیجہ میں بھینس کا بچھڑا ہلاک،کالا گجراں پولیس کی اطلاع ملتے ہی ملزمان فرار،پولیس نے ملزمان کا کھوج لگا کر مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق کالا گوجراں میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،چوکی کالا گوجراں نے اطلا ع ملنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی مگر پولیس کی اطلاع ملتے ہی ملزمان فرار ہو گئے ،پولیس نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بھینس کے بچھڑے کو چیک کیا جس کے جسم میں گولیوں کے نشان موجود تھے ۔پولیس نے اپنے زرائع سے پتہ چلایا تو علم ہو ا کہ ملزمان میں خالد محمود ولد لال خاں سکنہ محلہ کھٹانہ کالا گوجراں ،امجد علی ولد محمد صادق سکنہ گلفام بازار کالا گوجراں،دانش حسین ،عرفان حسین ولد بشارت حسین قوم گجر سکنہ کالا گوجرانں نے آپس میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ایک بھینس کا بچھڑا ہلاک ہو گیاجس کے جسم میں گولیاں پیوسست ہو چکی تھیں ،چوکی کالا گوجراں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔

The post کالا گجراں میں ملزمان کی باہمی فائرنگ کے نتیجہ میں بھینس کا بچھڑا ہلاک appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles