Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ٹی ایم اے سوہاوہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے آڈٹ کروانے کا مطالبہ

$
0
0

تحصیل کچہری کے باہر دو آرٹیفشل گھوڑوں ،ٹی ایم اے کے باہر ہرن اور گرین بیلٹ کے نام پر لاکھوں روپے کا گھپلہ
واٹر سپلائی کی موٹروں کی مرمت پر کروڑوں خرچ ہو گے لیکن شہری رمضان المبارک کا پورا مہینہ پانی کی فراہمی سے محروم رہے
دو پارکس کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے بجائے جی ٹی روڈ ر این ایچ اے کی جگہ پر پارک بنانے کے نام پر لاکھوں اڑا لیے گے
رمضان المبارک میں ناقص کوالٹی ، کم وزن اور باسی سبزیوں کی فروخت پر اہلیان علاقہ کا شدیداحتجاج
ٹی اے ڈی اے بنانے کے لئے میڈیا کو اطلاع دیے بغیر رمضان بازار کے نا م نہاد وزٹ ، خوبصورتی کو بنیاد بنا کر رمضان بازار پر کمنٹس
شہر بھر میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ، آوارہ کتوں کی بھر مار ، ناجائز تجاوزات اور من مانے ریٹس نے سوہاوہ کی عوام کی زندگی اجیرن کر دی
کھوکھوں کی نیلامی کا ڈرامہ کر کے دکانداروں سے سیکورٹی کے نام پر لاکھوں ہتھیا لیے گئے لیکن نہ کھوکھوں کا قبضہ دیا گیا نہ سیکورٹی واپس کی جا رہی ہے
ٹی ایم اے کی کرپشن ، نا اہلی اور رمضان بازار کے فراڈ کو بے نقاب کرنے پر صدر سوہاوہ یونین آف جرنلسٹ پر کوریج کرنے پر پابندی کے خلاف صحافی برادری کا احتجاج
عوامی حلقوں کا کمشنر راولپنڈی سے کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، نیب اور ایف آئی اے سے ٹی ایم اے کا آڈٹ کروانے اور کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ
سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو) ٹی ایم اے سوہاوہ مالی بد عنوانی اور کرپشن کا گڑھ بن گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ٹی ایم اے کا غیر جانبدار آڈٹ کروانے کا مطالبہ جبکہ نیب اور ایف آئی اے سے بھی کرپشن اور مالی بد عنوانی کا نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے سوہاوہ کی کارکردگی صفر ہونے کے باجود ڈی سی او جہلم کی عدم دلچسپی ، شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے تعفن اور وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں جبکہ کروڑوں روپے مرمت کے نام پر خرچ ہونے کے باوجود دو واٹر سپلائی سکیمیں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی شہریوں کو پانی فراہم کرنے سے قاصر رہیں جبکہ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود ڈی سی او جہلم ٹس سے مس نہ ہوئے ، تحصیل کچہری کے باہر آرٹیفیشل گھوڑوں ، ٹی ایم اے کے باہر ہرن اور گرین بیلٹ کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے گے جبکہ مخیر حضرات سے بھی لاکھوں ہتھیا لیے گے ، دو پارکس کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرنے کے بجائے بغیر اجازت این ایچ اے کی زمین پر بھاری کمیشن لے کر پارک بنانے کا ٹھیکہ دے دیا گیا جس کی تعمیر سخت بارش میں بھی جاری رہی اور این ایچ اے کے نوٹس لینے پر بقیہ کام روک دیا گیا اور تھانہ سوہاوہ میں تحصیل انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کے خلاف درخواست بھی دے دی گئی جبکہ رمضان المبارک سے قبل ہی شہر بھر سے صفائی کا کام روک دیا گیا جس کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے نہ صرف تعفن پھیل رہا ہے بلکہ شہر میں وبائی امراض بھی پھوٹ رہے ہیں ۔ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کھوکھوں کی نیلامی کے نام پر غریب دکانداروں وصول کیے گے فی کس تیس ہزار روپے نہ واپس کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی کھوکھوں کا قبضہ دلوایا جا رہا ہے جبکہ شہر بھر میں درجنوں آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے ، رمضان بازار کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے والی انتظامیہ کیخلاف مقامی ایم پی اے سمیت ن لیگی کارکن سراپا احتجاج ہیں اور ثبوت کے ساتھ ناقص کوالٹی ،وزن میں کمی اور باسی سبزیوں کی فروخت کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہ ہوا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عام آدمی کو ریلیف دینے کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لئے تمام حربے استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ رمضان بازار کے نام پر ملنے والی سبسیڈی پر ہاتھ صاف کیا جا سکے ۔ تحصیل انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا عالم یہ ہے کہ رمضان بازار کی کرپشن سمیت ٹی ایم اے کی نا اہلی اور کارکردگی دکھانے پر نہ صرف میڈیا کو کوریج سے روکا جانے لگا بلکہ انہیں اختیار ات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں بھی دی جانے لگیں گزشتہ روز بھی پارلیمانی سیکرٹری کے دورہ کے موقعہ پر سوہاوہ یونین آف جرنلسٹ کے صد ر احسن وحید کو کوریج سے روکنے پر سوہاوہ کے تمام صحافیوں سے تحصیل انتطامیہ کے خلاف بھر پور احتجاج کیا عوامی حلقوں سمیت مقامی ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد اور ن لیگی کارکنوں نے وزیر علیٰ پنجاب سے فی الفور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے سوہاوہ کا آڈٹ کروائیں اور نیب اور ایف آئی اے سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا احتساب کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں

The post ٹی ایم اے سوہاوہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے آڈٹ کروانے کا مطالبہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles