کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ) عیدکی آمد کے ساتھ ہی کھیوڑہ تا چوآسیدن شاہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع ایک ہفتے میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ،درجنوں گاڑیوں کو لوٹ لیا گیا۔ڈی پی اوجہلم سے ایکشن کا عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ جانے والی پہاڑی سٹرک پر گزشتہ ایک عرصے سے مکمل امن امان تھا جسکی وجہ اس علاقے میں ہونے والی قتل و ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث گروپ کی پولیس مقابلے میں ہلاکتیں اور قید تھی تاہم عید کی آمد کے ساتھ ہی اس راسے میں ایک بار پھر ڈکتیوں اور مسافروں پر تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے عوامی حلقوں کا کہناہے کہ پولیس چوکی کھیوڑہ کی ایک گاڑی 7کلو میٹر کے لمبے اور پر خطر پہاڑی سڑک پر پیٹرولنگ کے لیے نا کافی ہے،پہاڑی علاقے میں موبائل کے سگنل بھی نہیں آتے جسکی وجہ سے مدد طلب کرنا بھی ناممکن ہو جاتا ہے دوران ڈکیتی لوٹ مار کے ساتھ تشدد کے واقعات سے عوام میں شدید خوف ہراس پھیل چکا ہے عوامی سماجی حلقوں سے ڈی پی اوجہلم سے اس روٹ پرپولیس کی مسلع نفری اور پیٹرلنگ بڑھانے کو مطالبہ کیا ہے
The post کھیوڑہ تا چوآسیدن شاہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع appeared first on جہلم جیو.