Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

زلزلے کے جھٹکے اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب متاثرہ علاقوں میں پہنچیں،لیڈر آف دی ایئر لائن شفقت خاور چوہدری

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لیڈر آف دی ایئر لائن شفقت خاور چوہدری نے رائل لائنز میڈیا ہاؤس میں لائن عبدالغفور بٹ چیئرمین میڈیا ہاؤس سے بذریعہ ٹیلی فون کہا کہ پاکستان بھر میں زلزلہ کے شدید جھٹکوں کے باعث جو لوگ اس دنیا سے کوچ کر گے ہیں اور جو لوگ زخمی ہو گے ہیں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے انہوں نے اپنے لائنز عہدیداران کو بھی بذریعہ ٹیلی فون ہدایت کی کہ آپ سب لوگ اپنے اپنے علاقوں میں جہاں تک رسائی ممکن ہے لوگوں کی مدد کو پہنچیں،تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑ ہ ہم نے اٹھا رکھا ہے اس پر عمل کر سکیں۔میڈیا ہاؤس جہلم ڈسٹرکٹ 305این 2کے تمام عہدیداران کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے تاکہ وہ ہر ممکن اپنے علاقوں کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

 

The post زلزلے کے جھٹکے اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب متاثرہ علاقوں میں پہنچیں،لیڈر آف دی ایئر لائن شفقت خاور چوہدری appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles