جہلم (محمداشتیاق پال)جہلم میں آئیسکو(واپڈا)نے عوام کو لوٹنے کے نئے طریقے اپنا لئے، زائدبلنگ، عملہ نے نااہلی چھپانے کیلئے مقررہ تاریخ سے ایک روز قبل بل تقسیم ، عوام لوڈشیڈنگ کے ساتھ زائد ریڈنگ پر پریشان، اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں واپڈا ملازمین نے عوام کو زائد یونٹ ڈالنے کا طریقہ اپنا لیا جسکی وجہ سے جب صارف کی استعمال شدہ یونٹ200 سے تجاوز کرتی ہے تو بجلی کے ریٹ مہنگے ہو جاتے ہیں جبکہ صارف نے اتنی یونٹ استعمال ہی نہیں کی ہوتی اس کے علاوہ جہلم شہر کے باسیوں کو مقررہ تاریخ22,06,2016 جبکہ بل20,06,2016 کو گھروں اور کاروباری مراکز پہنچ رہے ہیں جو صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اگر بل پر نظر نہ پڑے تو لیٹ جمع کروانے پر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے جو صارفین کے ساتھ ظلم ہے عوامی سماجی حلقوں نے کنزیومر کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واپڈا کے خلاف از خود نوٹس لے اور ان کے غیر ذمہ دارانہ فعل پر انہیں بھاری جرمانہ کرئے اور صارفین کو بجلی بلوں میں چھوٹ دی جائے۔
The post جہلم میں آئیسکو(واپڈا)نے عوام کو لوٹنے کے نئے طریقے اپنا لئے appeared first on جہلم جیو.