Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رائل میڈیا ہاؤس جہلم میں ایک اجلاس زیر صدارت عبدالغفور بٹ منعقد ہوا

$
0
0
جہلم(سید افتخار کاظمی)رائل میڈیا ہاؤس میں ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین رائل میڈیا ہاؤس جہلم و نائب صدر جہلم پریس کلب عبدالغفور بٹ منعقد ہوا جس میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ اخبار فروش یونین کے تمام عہدیداران و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین عبدالغفور بٹ نے پریس کلب (ر)جہلم کے صدر ڈاکٹر مظہر مشر جو کہ دل کی تکلیف کے باعث سول ہسپتال میں زیر علاج تھے اور اب ان کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے ہماری تمام صحافیوں کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے سینئر صحافی و صدر پریس کلب (ر)جہلم ڈاکٹر مظہر مشر کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ہم تمام صحافی ڈاکٹر مظہر مشر کے ہر دکھ میں شریک ہیں اور ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی صحافتی خدمات بدستور انجام دیتے رہیں۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں محمداشتیاق پال،سینئر نائب صدر پریس کلب (ر)جہلم افتخار کاظمی، محمدوقاراحمدجنجوعہ،مرزا جویراقبال،اعجاز الحق قریشی،فرحان قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

The post رائل میڈیا ہاؤس جہلم میں ایک اجلاس زیر صدارت عبدالغفور بٹ منعقد ہوا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles