جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے پنڈ دادنخان اور کھیوڑ ہ میں قائم کئے گے سستا رمضان بازار وں کا دورہ کیا۔وہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالوں پر گئے اور تمام اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کو جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ درجہ دوم کی اشیاء درجہ اول کی قیمت پر بیچنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے اور صارفین سے بھی اپیل ہے کہ اشیاء کے معیار اور قیمتوں پر کسی بھی شکایت کی اطلاع فوری طور پر مارکیٹ کمیٹی کو دیں یا پھر دفتر اسسٹنٹ کمشنر یا ڈی سی او آفس سے رابطہ کریں۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دانخان چوہدری محمد اشرف گجر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او اقبال حسین خان چینی اور آٹاکے سٹالوں پر بھی گئے اور موقع پر آلہ سے آٹے کی کوالٹی چیک کی اور انہوں نے چینی اور آٹا کے ذخائر کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ تمام رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی کے تسلی بخش ذخائر کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین چینی اور آٹے پر حکومت پنجاب کی سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکیں اور دونوں اشیائے خودرنی صارفین کو با آسانی میسر آ سکیں۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ تمام رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ عام بازار کی نسبت کم قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں ، معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہا اور تمام رمضان بازاروں میں چھاؤں اور ہوا کا بھی مناسب انتظام کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صارفین کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جا رہا ہے اور رمضان بازاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور اشیاء کی کوالٹی بھی چیک کی جا رہی ہے۔
The post ڈی سی اوجہلم کا پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں سستے رمضان بازاروں کا دورہ appeared first on جہلم جیو.