Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے گورمے بیکرز سمیت دو ہوٹلوں پر چھاپہ

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ) اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے گورمے بیکرز سمیت دو ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری اشیا ء کے بیچنے ، اشیاء کے زیادہ دام وصول کرنے، زائد المعیاد اشیاء کے بیچنے اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 65,000روپے جرمانہ عائد کیا۔ وہ ہوٹلو ں کے کچن میں گئیں، فریزر میں رکھی گئی اشیاء کی کوالٹی چیک کی اور صفائی کے غیر تسلی انتظامات پر اظہار برہمی کیا اور جرمانہ بھی عائد کیا۔ انہوں نے گورمے بیکرز ، سول لائنز برانچ پر 40,000 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ المدینہ ہوٹل پر 20,000 روپے اور الاصغر ہوٹل پر 5,000روپے جرمانہ عائد کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے کہاکہ عوا م کو کھانے پینے صاف ستھری اور صحتمند اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا ئیگی۔انہوں نے کہاکہ ہوٹلوں اور بیکریوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت، زیادہ دام وصول کرنے پر جرمانے عائد کیئے جائیں گے اور اگر صورتحال میں بہتری نہیں لائی جاتی تو مذید سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے کہاکہ ناقص اشیائے خوردنی بیچ کر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

The post اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے گورمے بیکرز سمیت دو ہوٹلوں پر چھاپہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles