Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جلالپورشریف پنڈی سیدپو رمیں مہنگا ئی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )جلالپورشریف پنڈی سیدپو رمیں مہنگا ئی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا دوکانداروں نے رمضان المبارک میں بھی خودساختہ ریٹ مقرر کرلیئے عوام اشیاء خوردونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق ۔ڈسٹرکٹ جہلم کی تمام تحصیلوں میں سستا رمضان بازار تو لگ گے اور افسران صبح شام سستے رمضان بازاروں کو چیک کرنے لگے۔مگر تاریخی قصبہ جلالپورشریف اور پنڈی سیدپورمیں سستا رمضان بازار عوام کو سہولت نہ مل سکی۔مگر جلالپورشریف کے دوکانداروں نے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔آم۔150روپے کلو۔کیلا250روپے درجن۔آڑو80روپے پاؤ۔لیمن 80روپے پاؤ۔جلالپورشریف کے دوکاندا روں نے غریب عوام کے بچوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا بچوں کی ضد کی وجہ سے والدین مجبور ہو کر ان ناجائز منافع خوروکے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔عوام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم کی تمام تحصیلوں میں سستے رمضان بازار لگے ہوئے ہے عوام کو اچھا ریلیف مل رہا ہے مگر جلالپورشریف میں میں ان ناجائز منافع خوروکے خلاف کو ایکشن لے گا۔ہر افسر سستے رمضان بازار کا ویزٹ کرتا ہے مگر کبھی تحصیل پنڈدادن خان کے قصبہ جات میں بھی ویزٹ کرکے خودچیک کرے کہ عوام کس طرح ان دوکانداروں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او جہلم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ صرف ایک دفعہ جلالپورشریف کے دوکانداروں کے ریٹ چیک کریں اور ان گراں فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

The post جلالپورشریف پنڈی سیدپو رمیں مہنگا ئی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles