Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

قیدی شہریوں سے بازی لے گئے ،

$
0
0
جہلم(سید جاوید رضوی،عبدالغفور بٹ)قیدی شہریوں سے بازی لے گئے ،اب لوڈ شیڈینگ سے بچنے کے لئے جیل یاتر ا کی شرط ضروری ہے ،حکومت کا جیلوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے فیصلے سے شہریوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، تفصیلات کے مطابق شہری جو اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر ٹیکس دیتے ہیں،بجلی کے جائز اور ناجائز دونوں بل متواتر دے رہے ہیں اب شہریوں کیلئے ایک نیا پھندا تیار کیا گیا ہے کہ جیلوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کر کے شہروں میں دورانیہ بڑھانے کا پروگرام نظر آ رہا ہے ۔ملک کو تو پہلے ہی سب جیل کی طرز پہ چلایا جا رہا ہے ۔کونسا کام جمہوری طریقے کے مطابق ہو رہا ہے ،عوام اور حکومت کا کسی بھی مقام پر کوئی رابطہ نہیں رہا ،لے دے کہ بلدیاتی انتخابات کی امید تھی مگر اس سسٹم کے دروازوں کے آگے بھی چک تان دی گئی ہے۔اب آئندہ حکومت کے کیا ارادے ہیں یہ اللہ ہی جانتا ہے یا ارباب اقتدار۔ شہریوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے جو ثمرات ہم تک پہنچے ہیں ان میں سے ایک ثمر یہ ہے کہ ٹیکس دہندگان شریف شہری لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رہیں اور جرائم پیشہ افراد موج مستی کریں ۔ایسے لگتا ہے کہ پاکستان میں مجرم شہریوں سے زیادہ حقوق رکھتے ہیں جبکہ نام نہاد شرفا کی اکثریت جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ہے۔

The post قیدی شہریوں سے بازی لے گئے ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles