جہلم ( دلنواز احمد ) رکشہ ڈرا ئیور کی غفلت اور تیز رفتاری سے 2افراد زخمی ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق سید علی رضا ولدم سید محمد حسین قوم سید سکنہ محلہ جوتانیہ کھیوڑہ نے تھا نہ پنڈدادنخان پو لیس کو بتا یاکہ گذشتہ روز میں ہمراہ ممتاز احمد اپنے موٹر سائیکل پر کھیوڑہ سے جانب پنددادنخان آ رہے تھے جب البیرونی کالج کھیوڑہ کے قریب پہنچے تو اچانک سامنے سے ایک رکشہ بدوں نمبر جس کو ملزم ذیشان احمد ولد احمد خان سکنہ ڈنڈوٹ انتہائی غفلت و لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتا ہوا آیا جس نے ہمارے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور ہم دونوں گر کر زخمی ہو گئے یہ واقع ڈرائیور ذیشان کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔تھا نہ پنڈ دادنخان پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post رکشہ ڈرا ئیور کی غفلت اور تیز رفتاری سے 2افراد زخمی appeared first on جہلم جیو.