جہلم(عبدالغفور بٹ)مارگلہ ایکسپریس کا جہلم میں سٹاپ مقرر کیا جائے جہلم کے کاروباری اور ملازم پیشہ افراد نے خواجہ سعد رفیق وزیرریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم جیسے تاریخی اور مشہور شہر میں اس کا سٹاپ ہونا بہت ضروری ہے یہ گاڑی صبح ساڑھے پانچ بجے لاہور سے چلتی ہے راستے میں گجرانوالہ گجرات،وزیرآباد میں سٹاپ کرتی ہوئی جہلم سے گزر جاتی ہے حالانکہ جہلم جو چار ہزار سال پرانا شہر ہے وہاں کے کاروباری اداروں اور فوجی چھاؤنی کے افسران اور ملازمین کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ گاڑی گزر جاتی ہے لہذا تمام شہریوں نے خواجہ سعد رفیق وزیرریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد جہلم کا سٹاپ بحال کیا جائے۔
The post مارگلہ ایکسپریس کا جہلم میں سٹاپ بحال کیا جائے وزیرریلوے سے شہریوں کا مطالبہ appeared first on جہلم جیو.