کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں رمضان بازار کا انعقاد ہو گیا، بغیر بجلی ، پنکھا، پانی اور بیت الخلادکاندار اور گاہک پریشان۔ تفصیلات کے مطابق حسبِ سابق و دستور صوبائی حکومت کی جانب سے کھیوڑہ میں رمضان بازار کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ شاید اس بازار کا انعقاد جلد بازی اور بغیر منصوبہ بندی کے کیا گیا تھا اسی لئے پہلے دن اس بازار میں بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ کھیوڑہ کا اوسط درجۂ حرارت 45 ڈگری سنٹری گریڈ رہتا ہے۔ اس قدر گرمی اور حبس کے موسم میں اس بازار میں پیراشوٹ کے ٹینٹ استعمال کئے گئے جو بھٹی بن گئے مزید یہ کہ دکانداروں اور گاہکوں کی سہولت کے لئے اس بازار میں نہ تو بجلی ہے نہ پیڈسٹل فین ۔ مزید یہ کہ پینے کا پانی اور بیت الخلا کا بھی یہاں کوئی تصور نہیں ہے۔ اس وجہ سے بازار کے دوکاندار اور وہاں تعینات دیگر عملہ گرمی اور حبس سے تڑپ رہے ہیں۔کا رپارکنگ پر کوئی سایہ کا بندوبست نہیں ہے اور وہ بھی دھوپ میں ہے ۔ بازار میں موجود اشیائے خوردنی کے معیار کے بارے میں صارفین کے تحفظات ہیں۔ مقامی دکانداروں سے ماضی میں سبسڈی کے وعدے کئے گئے جو بقول ان کے وفا نہ ہوئے۔ لہذا اس مرتبہ انہوں نے بازار میں اسٹال نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔اسی باعث بازار میں نہ تو دکاندار ہے اور نہ ہی گاہک۔ پنجاب حکومت کے اسٹال پر فروخت کے لئے پیش کردہ چینی کے تھیلوں میں مقدار وزن سے کم پائی گئی۔ البتہ پنجاب حکومت اور یوٹیلیٹی اسٹور کے اسٹالوں پر تمام اشیائے خوردنی کے نرخ مارکیٹ سے کم تھے۔یوں روزہ داروں کے لئے حقیقی راحت کا کچھ سامان تھا۔
The post کھیوڑہ میں رمضان بازار کا انعقاد ہو گیا، appeared first on جہلم جیو.