جہلم (اشتیاق پال) رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی مساجد کی رونقوں میں اضافہ، نماز تراویح میں بزرگوں نوجوانوں اور بچوں نے جوش و جذبہ سے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد مستقل نمازیوں کے علاوہ رمضان شریف کے دنوں میں مساجد کا رخ کرنے والوں کی وجہ سے مرکزی مساجد کے علاوہ گردونواح کی مساجد میں بزرگوں نوجوانو اور بچوں نے نماز تراویح کیلئے پہنچنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے مساجد کی رونقیں بڑھ گئی ۔ علماء کرام نے ملکی سلامتی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی تلقین کی کہ رمضان المبارک میں ان مستحق لوگوں کا بھی خیال رکھیں تاکہ وہ بھی راشن ملنے کے بعد اپنے روزئے اھسن طریقے سے رکھ سکیں،
The post رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی مساجد کی رونقوں میں اضافہ appeared first on جہلم جیو.