Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پولیس چوکی کھیوڑہ میں ٹاؤ ٹوں کا داخلہ بند

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )پولیس چوکی کھیوڑہ میں ڈی پی او مجاہد اکبر خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹاؤ ٹوں کا داخلہ بند کر دیا ہے ا گر کوئی ٹاؤٹ کسی پولیس اہلکار کے نام پر رشوت مانگے تو فوری طور پر مجھے اور چوکی انچارج کو آگاہ کیا جائے۔ظہیر عباس محرر پولیس چوکی کھیوڑہ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں پولیس چوکی پر محرر تعنیات ہونے والے ظہیر عباس نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے چارج سنبھالتے ہی پہلا کام یہ کیا ہے کہ کوئی ٹاؤٹ چوکی میں داخل نہ ہو اپنے ڈی پی او مجاہد اکبر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹاؤٹ مافیا،سود خوروں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔سود خوروں سے اب خوف نہ کیا جائے سود خورو ں کے ستائے ہوئے مظلوم ثبو توں کے ساتھ تحریری درخواست دیں گے تومعاشرے کے ان ناسوروں کو اب قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اور مظلو موں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گاچوکی انچارج سرور گوندل نے جرائم پیشہ عناصر،سود خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔عوام پولیس کو اپنا دوست سمجھے۔شہریوں کے تعاون سے امن و امان جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔پولیس چوکی کو ٹاؤٹ مافیا سے پاک کر دیا گیا ہے اگر کسی ٹاؤٹ نے پولیس کے نام پر رشوت لی تو پھر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔شہر کے امن و امان کو ہر صورت بر قرار رکھا جائے گا

The post پولیس چوکی کھیوڑہ میں ٹاؤ ٹوں کا داخلہ بند appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles