Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بلدیہ کھیوڑہ کے دفتر میں تعز یتی ریفر نس

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )درویش صفت انسا ن دوست ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے سدا بہا ر رُکن قومی اسمبلی نوا ب زادہ اقبا ل مہدی (مر حو م )کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بلدیہ کھیوڑہ کے دفتر میں تعز یتی ریفر نس کا انعقا د کیا گیا اس تقر یب میں یو نس شہبا ز صدر ڈویژنل یو نین آف جر نلٹس راولپنڈی ڈویژن ،تحصیل بھر سے نو منتخب کو نسلرز،معزز ین علا قہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑ وں مشور و معروف افراد نے بھر پو ر شرکت کی ۔پا کستا ن مسلم لیگ ن کھیو ڑہ شہر کے صدر زاہد ملک نے نظا مت کے فرا ئض سر انجام دیئے تحصیل پر یس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر چو ہدری اختر ارائیں نے کہا کہ نو اب زادہ اقبا ل کی وفا ت سے ہمارا علاقہ ایک قا بل قدر سیا سی رہنما سے محروم ہو گیا ہے اُن کی سماجی عوامی اور سیا سی خدما ت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جا ئے گا سا بق چیئر مین بلدیہ اور علاقہ کی معروف شخصیت مہر فاروق حسنین نذر نے کہا کہ شدید علالت کے دوران بھی وہ عوام کے مسا ئل حل کروانے میں معروفِ عمل رہے اور اپنے حلقہ کے ووٹروں سے ہمیشہ رابطہ رکھا ان کی بے وقت مو ت سے جہلم کی فضا سو گوار اور ہر آنکھ اشکبا ر ہے ۔پنڈدادنخان کے نو منتخب کو نسلرز کی نما ئندگی کرتے ہوئے شا ہد بھا گوان نے کہا کہ نو ابزادہ را جہ اقبا ل مہدی اپنے مثا لی کردار کی بدولت تحصیل پنڈدادنخان بلکہ ضلع جہلم میں ہر خاص و عا م میں یکسا ں مقبو ل تھے یہ ہی وجہ ہے کہ اُنھو ں نے 1985کے بعد مسلسل ہر انتخاب میں نما یا ں کا میا بی حاصل کی ڈاکٹر ملک اختر نجمی نے اظہا رِ تعزیت کرتے ہو ئے کہاکہ وہ سنجیدہ اور سا دہ طبعیت کے ذہین ترین سیا ست کا ر تھے اور اُنھو ں نے ایک ذمہ دار رہنما کی حیثیت سے سیا ست کو خدمت اور عبا دت سمجھتے ہو ئے عوام کی خدمت کی مزدوروں کے مسا ئل حل کروانے پر تما م محنت کش طبقہ اُن کا ہمیشہ شکر گزار رہے گا ۔ضلع جہلم کے سینئر صحا فی اور بلدیہ کھیو ڑہ اور تحصیل کونسل کے سدا بہا ر ممبر یو سف ناز سا بق صدر ڈویژنل یو نین آف جرنلٹس راولپنڈی ڈویژن نے نوابزادہ راجہ اقبا ل مہدی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اُنھو ں نے کہا کہ اپنی خاندانی شرافت معاملہ فہمی اور متحمل طبعییت کی وجہ سے ان کے سیا سی مخالفین بھی اُن کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے تھے نوابزادہ راجہ اقبا ل مہدی درویش صفت انسا ن دوست اور فقیر منش خدا پرست شخصیت کے حا مل ایک عظیم رہنما تھے تحصیل پنڈدادنخان میں جا ری میگا پرا جیکٹ اُن کی خدمت کا منہ بو لتا اور سچا ثبو ت ہیں عوام ایک با ر پھر اُن کے صاحبزادے نوابزادہ مطلو ب مہدی کے سا تھ بھر پو ر مدد اور تعا ون کر کے اُن کے عظیم والد کو خراجِ عقیدت پیش کر یں گے بلدیہ کھیو ڑہ کے نامزد چیئر مین ملک اعجا ز حسنین اسلم نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ نوبزادہ راجہ اقبال مہدی خدادادصلا حیتو ں اور عو ام کی بھرپو ر حما یت اور محبت کے بل بو تے پر ہر الیکشن میں بھا ری اکثریت سے کا میا ب ہو ئے 2013کے قومی انتخا با ت میں اُنھو ں نے پی ٹی آئی کے اُمیدوار کو 80ہزار سے زیا دہ ووٹو ں کی اکثریت سے شکست دے کر ثا بت کر دیا تھا کہ وہ نا قا بلِ شکست سیا ست دا ن ہیں بلدیہ کھیو ڑہ کے کو نسلرز کی جا نب سے ملک علی اصغر اور ملک شو کت حیا ت نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ نو ابزادہ راجہ ا قبا ل مہدی کی خدما ت مثا لی ہیں انھو ں نے ہمیشہ سچا ئی کی سیا ست کی اور کبھی بھی اپنے مخا لفین کو انتقا م کا نشانہ نہیں بنا یا بلکہ ہر ایک سے ہمیشہ یکسا ں رویہ اپنائے رکھا جس کی وجہ سے انتخا با ت میں بھا ری اکثریت سے کا میا بی اُن کا مقدر بنی اس مو قع پر نوابزادہ راجہ اقبال مہدی کے ایصا ل ثواب کے لئے قرا ن خوانی اور فا تحہ خوانی بھی کی گئی ۔

The post بلدیہ کھیوڑہ کے دفتر میں تعز یتی ریفر نس appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles