Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم رائل لائنز کلب نے ڈسٹرکٹ305این 2 میں نہایت اچھے پروجیکٹ کیے،لائن شفقت خاور چوہدری

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم رائل لائنز کلب کی ماہانہ میٹنگ ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن شفقت خاور چوہدری اور ڈسٹرکٹ گورنر الیکٹ (2016-17)لائن میڈم ستارا سطوت کی اپنے کیبنٹ ممبران کے ہمراہ خصوصی شرکت،رائل لائنز کلب کے عہدیداران برائے سال 2016-17کا تعارف،جہلم رائل لائنز کلب کے ممبر لائن مظہرا کرام ریجن چیئرپرسن جہلم منتخب ،تفصیلات کے مطابق جہلم رائل لائنز کلب کی ماہانہ میٹنگ ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن شفقت خاور چوہدری اور ڈسٹرکٹ گورنر الیکٹ (2016-17)میڈم ستارا سطوت مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری لائن عاشق علی باجوہ،ڈسٹرکٹ ٹریر لائن فیضان مجید کپور،انٹرنیشنل ٹریر لائن محمد کاشف اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر لائن شہزاد مرزا ،لائن آمنہ حیدر ایسوسی ایٹ کیبنٹ سیکرٹری 2016-17،لائن افتخار ریجن چیئرپرسن راولپنڈی اسلام آباد 2016-17،لائن مسز افتخار کے علاوہ لائن ساجد راٹھور اور لائن احسن متین ملک نے خصوصی شرکت کی ،جبکہ جہلم سے انڈوز ڈی جی لائن ارشد لال دین، لائن قدیر عزیز،لائن مقصود ملک،لائن حافظ غلام مصطفی،لائن چوہدری بدر کے علاوہ رائل لائنز کلب کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ماسٹر آف سرمنی کے فرائض رائل لائنز کلب کے سینئر ممبر اور ریجن کوارڈینیٹر لائن اسحاق ڈار نے کلب سیکرٹری خرم اسماعیل ڈار کے ساتھ ادا کیے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جو کہ لائن حافظ غلام مصطفی نے کی۔قومی ترانے کیلئے لائن عمران ڈار نے لیڈ کیا۔اوتھ آف ایلگینس لائن جاوید نے لی جبکہ نیکرالوجی لائن ملک سرفراز نے کی جس میں لائنز کے وفات پا جانے والے لواحقین کیلئے دعائے مغفرت کی گی وائس ڈسٹرکٹ گورنر لائن میجر(ر)انور مرزا نے اپنی ویلکم سپیچ میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جہلم رائل لائنز کلب کی کارکردگی کے بارے میں مہمانوں کو بتایا اور کہا کہ یہ پودا میں نے اپنے چند دوستوں کے ہمراہ لگایا تھا جسے تنا آور درخت دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔کلب کے ٹریر لائن وقارحسین نے رپورٹ ماحولیات پیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کلب کے تمام ڈسٹرکٹ اور انٹرنیشنل ڈیوز ادا کیے جا چکے ہیں اب بھی جہلم رائل لائنز کلب کا کریڈیٹ اماؤنٹ دونوں کے پاس موجود ہے۔ممبر شپ ڈائریکٹر لائن عبدالغفور بٹ نے ہاؤس کو بتایا کہ جہلم رائل لائنز کلب پاکستان کا سب سے بڑا کلب ہے جس کے 117رپورٹڈ ممبر ہیں جہلم رائل لائنز کلب واحد کلب ہے جو سارا سال ممبر شپ گروتھ میں لگا رہتاہے۔ہم نے مئی کے ماہ میں چار ممبر اور جون کے مہینے میں تین نئے ممبروں کا اضافہ کیا ۔کلب کے صدر لائن جاوید اسلام قریشی نے اپنے خطاب میں کلب کی پورے سال کی کارکردگی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ رائل لائنز کلب کے ٹیم ورک اور ممبران کی محنت کا نتیجہ ہے کہ کلب ڈسٹرکٹ میں پہلی پوزیشن پر آیا کلب نے ڈسٹرکٹ سے چار پروجیکٹ ایوارڈ بھی ون کیے ۔ کلب کے صدر کو نہ صرف ڈسٹرکٹ 305این 2میں بلکہ ملٹی پل ڈسٹرکٹ میں بھی بیست صدر قرار دیا گیا جو کہ رائل لائنز کلب کے لیے ایک بڑا آنر ہے۔انہوں نے آنے والے سال کیلئے جو عہدیداران منتخب ہوئے ان کا تعارف بھی کروایا یاد رہے کہ آنے والے سال کیلئے لائن یاسر حسین کو جہلم رائل لائنز کلب کا صدر جبکہ لائن عبدالغفور بٹ کلب سیکرٹری ،لائن راشد بٹ کلب خزانچی،لائن غلام رسول کو ممبر شپ چیئرپرسن،لائن محمد نوید کو لائن ٹمبر اور لائن شہریار کو ٹیل ٹویسٹر منتخب کیا گیا۔آنے والی کلب کیبنٹ کو سٹیج پربلا کر ڈسٹرکٹ گورنر لائن شفقت خاور اور میڈم ستارا سطوت نے پھولوں کے ہار ڈالے۔جبکہ جہلم رائل لائنز کلب کی طرف سے اگلے سال کے ڈسٹرکٹ گورنر میڈم ستار اسطوت ا ن کی کیبنٹ ممبر میڈم آمنہ ذیشان اور ریجن چیئرپرسن لائن افتخار صاحب کو بھی پھولوں کے ہار ڈالے گے جبکہ ڈسٹرکٹ گورنر لائن شفقت خاور چوہدری اور ان کی کیبنٹ کے ممبر کیبنٹ سیکرٹری لائن عاشق علی باجوہ،ڈسٹرکٹ ٹریر لائن فیضان مجید کپور،انٹرنیشنل ٹریر لائن کاشف اور ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر لائن شہزاد مرزا کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔صدر لائن جاوید اسلام نے کہا کہ جہلم رائل لائنز کلب کی یہ روایت رہی ہے کہ ہم جانے والوں کو پھولوں کے ساتھ رخصت کرتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ گورنر برائے سال 2016-17میڈم ستارا سطوت نے جہلم رائل لائنز کلب کے ممبر لائن مظہر اکرام کو جہلم ریجن کا چیئرپرسن الاؤنس کیا جس پر پورا ہال تالیوں سے گھونج اٹھا۔بعدازاں لائن میڈم ستارا سطوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ رائل لائنز کلب کی اگلے سال کی کیبنٹ بھی میرے ساتھ اسی طرح محنت اور جانفشانی سے کام کرے گی اور ڈسٹرکٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گی کلب کے آنے والے صدر لائن یاسر حسین نے یقین دلایا کہ ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنے کامیابی کے سفر کو جاری رکھیں گے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر جناب لائن شفقت خاور چوہدری نے انٹرنیشنل سے آنے والے ایوارڈ بھی دیے جو کہ لائن مظہراکرام ،لائن عبدالغفور بٹ اور لائن میر عرفان کو ملے۔ڈسٹرکٹ گورنر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ ڈسٹرکٹ کو چلایا یہی وجہ ہے کہ ملٹی پل میں ڈسٹرکٹ 305این 2کو بیسٹ ڈسٹرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ میں تمام ایوارڈ نہایت ایمانداری کے ساتھ کلبوں کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے دیے ہیں جہلم رائل لائنز کلب نے ڈسٹرکٹ میں نہایت اچھے پروجیکٹ کیے جس کی وجہ سے ان کو نہ صرف ڈسٹرکٹ میں ایوارڈ ملے بلکہ ملٹی پل میں بھی پذیرائی ملی۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جہلم رائل لائنز کلب اگلے سال بھی اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے نہ صرف خدمت خلق کرتا رہے گا بلکہ اپنی کارکردگی سے اپنی سابقہ پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ایوارڈ بھی حاصل کریگا۔لائن مظہر اکرام نے ووٹ آف تھینکس پیش کی اور ہاؤس کو یقین دلایا کہ ان کو جو ذمہ داری جہلم ریجن نے دی گئی ہے اس کو پوری محنت کے ساتھ پورا کریں گے۔آخر میں لائن اسحاق ڈار نے فرداً فرداً تمام آنے والے لائن مہمانوں کا اور کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

The post جہلم رائل لائنز کلب نے ڈسٹرکٹ305این 2 میں نہایت اچھے پروجیکٹ کیے،لائن شفقت خاور چوہدری appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles