Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع جہلم کی چار تحصیلوں میں ماہ رمضان میں پانچ رمضان بازار لگائے جائیں گے،ڈی سی اوجہلم

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاہے کہ ضلع جہلم کی چار تحصیلوں میں ماہ رمضان میں پانچ رمضان بازار لگائے جائیں گے جن میں صارفین کو تمام اشیائے خودونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی اور اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آٹا اور چینی پر خصوصی سبسڈی دی جائیگی اور ہر رمضان بازار میں گرم موسم کے پیش نظر پنکھے اور ائر کولر فراہم کئے جائیں گے تاکہ صارفین پرسکون ماحول میں خریداری کر سکیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع جہلم میں لگائے جانیوالے رمضان بازاروں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی احمرنائک، ڈی او سی کاشف محمد علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ چوہدری محمد اشرف، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوا نرگس شازیہ چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدانخان چوہدری محمد اشرف گجر اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ڈی سی او اقبال حسین خا ن نے کہاکہ رمضان بازاروں میں معذور افراد کیلئے ویل چیئرز کا بھی انتظام کیا جائے اور صفائی کے بہترین انتطاما ت کئے جائیں اور آٹا کی نمی جانچنے کا آلہ ہر رمضان بازار میں فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کی جانب سے ہر رمضان بازار میں گرین چینل کے تحت تازہ سبزیوں کے سٹالز لگائے جائیں گے اور اعلی معیار کی سبزی ارزاں نرخو ں پر فراہم کی جائیگی۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ حکومت پنجاب نے رمضان کے موقع پر پورے صوبہ کیلئے جامع پیکج کا اعلان کیا ہے تاکہ ماہ رمضاں میں کساد بازاری اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس پوری طرح فعال ہو جائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

The post ضلع جہلم کی چار تحصیلوں میں ماہ رمضان میں پانچ رمضان بازار لگائے جائیں گے،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles