Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

شہر کے وسط میں قائم سوڈا فیکٹری پاور پلانٹس کے شور نے عوام کو ذہینی مریض بنا دیا

$
0
0
کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان )شہر کے وسط میں قائم سوڈا فیکٹری جہاں زہریلی ؂فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہے وہی کوئلہ پر چلنے والے پاور پلانٹس کے شور نے عوام کو ذہینی مریض بنا دیا ہے،پاور پلانٹس کا شورایف 16طیارے کی تیز گونج دار آواز کی مانند ہوتا ہے جو دن ورات میں کئی مرتبہ گھنٹوں گونجتا رہتاہے،اعلی سیفٹی سٹینڈڈ کے جعلی دعوے بے نقاب ہو گئے۔آئی سی آئی سوڈا ایش نامی فیکٹری سے دن رات نکلنے والی انتہائی زہریلی گیسوں سے عرصہ دراز سے شہر بھر میں متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں،فضائی آلودگی کے باعث شہر کا درجہ حرارت بھی کئی گنابڑھ گیاہے جس کے بارے میں اعلی حکام کو کئی بار آگاء کیاجا چکا ہے تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قدیم سیاحتی شہر کھیوڑہ میں روزبروز بڑھتی ہوئی فضائی اور سوتی آلودگی نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا کر رکھ دی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ آئی سی آئی نامی سوڈا فیکٹری ہے سوڈا ایش کی بناوٹ میں استعمال ہونے والے زہریلے کیمیکل جہاں پروڈکٹ بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں وہی کیمیکل ری ایکشن کی صورت میں فیکٹری کی چمنیوں سے خارج ہو زہریلی گیسوں کی صورت میں شہریوں میں جلد،سانس ،پھیپھڑوں کی بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں فیکٹری سے نکلنے والے ناکارہ زہریلے فضلے کو سٹور کرنے کے لیے بنائے گئے بڑے بڑے تالاب لبا لب بھر چکے ہیں ان تالابوں میں موجود خطرناک چونے نما پانی سے زیر زمین عوام کے زیر استعمال صاف پانی کڑوا ہو چکا ہے جبکہ فیکٹری سے نکلنے والی تیز گرم گیسوں کے ساتھ ساتھ ان تالابوں میں موجود گرم مائع کیمیکل سے اٹھنے والی بھاپ سے شہر بھر کا درجہ حرارت بہت بڑھ گیا ہے روزآنہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کمانے والی اس فیکٹری کی مقامی آبادی کے مختص کی گئی سہولیات آٹے میں نمک کے برابربھی نہیں ہیں،فیکٹری کے خام مال اور تیار پروڈکٹ کی دنیا بھر میں ترسیل کے لیے سینکڑوں ٹن کے ٹرالے مقامی آبادی کے وسط سے گزر کر سڑک کو کھنڈات بنا رہے ہیں،روز بروز فیکٹری انتظامیہ پلانٹ میں توسیع کیے جا رہی ہیں اسی ضمن میں کوئلے سے چلنے والے پاور یونٹس بھی شامل ہیں ٹنوں کے حساب سے کوئلے کے جلنے سے جہاں ماحول میں کاربن کی مقدار بڑھ گئی ہے وہی ان یونٹس سے نکلنے والی F-16طیا رے کی چنگاڑ کی مانند بلند ہونے والے والے شور نے شہریوں خاص کر بچوں اور بوڑھوں کو نئی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے یہ آوازیں دن میں کئی مرتبہ کئی کئی گھنٹوں کے لیے مسلسل بلند ہوتی ہیں جن سے کانوں کے پردے پھٹتے محسوس ہوتے ہیں مزکورہ فیکٹری شہر بھر میں لا علاج بیماریوں پھیلانے کا موجب بن رہی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے متعدد بار حکام اعلی ،محکمہ تحفظ ماحولیات،محکمہ صحت سمیت تمام ہی اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے کہ مندرجہ بالا فیکٹری کو پابند کیا جائے کے وہ انسانی حقوق کی پاسداری کی پابندی کرے کیونکہ صاف ماحول میں سانس لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر مسلسل خاموشی ہی ہے

The post شہر کے وسط میں قائم سوڈا فیکٹری پاور پلانٹس کے شور نے عوام کو ذہینی مریض بنا دیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles