جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)جہلم کی سیاسی تاریخ میں نوابزادہ اقبال مہدی کا نام سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا،انہوں نے اپنی ساری سیاسی زندگی نہایت ایمانداری اور فرض شناسی سے گزاری،جہلم کی سیاست میں ان کا ایک مقام تھا جس کا خلاء پورا ہونے میں بہت وقت لگے گا،ان خیالات کااظہار سعودی عرب میں مقیم جہلم کی سماجی و کاروباری شخصیت راجہ عظمت کمال نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم کا تعلق میرے والد صاحب سے بہت گہرا تھا۔ مرحوم ہر دلعزیز شخصیت تھے سب کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے تھے جہاں تک ممکن ہوتا عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرواتے تھے یہی وجہ ہے کہ آج ان کی وفات پر ہر آنکھ اشک بارہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
The post جہلم کی سیاسی تاریخ میں نوابزادہ اقبال مہدی کا نام سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا،راجہ عظمت کمال appeared first on جہلم جیو.