Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان تمباکو کمپنی جہلم کے ٹھیکیدار اپنی ادائیگی وصول کرنے کیلئے رل گئے،فرحان ڈار

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم و کنٹریکٹر پی ٹی سی فرحان ڈار نے میڈیا ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان تمباکو کمپنی جہلم کا کنٹریکٹر ہوں لیکن مینجمنٹ میرے ساتھ انتہائی زیادتی کررہی ہے اور میری تقریبا 20لاکھ روپے کی پیمنٹ بلاوجہ روک رکھی ہے جس سے میری کاورباری ساکھ متاثر ہورہی ہے میں نے فیکٹری کے مینجر منیب صاحب سے اپنی ادائیگی کے حوالے سے رابطہ کیا تو انہوں نے اسسٹنٹ مینجر(بی ایس او)آصف لطیف کو میری ادائیگی کیلئے کہا اور مجھے یقین دلایا کہ آپ کی پیمنٹ ہو جائے گی اور میں خود کمپنی کی طرف سے آپ کو لیٹ ادائیگی معذرت کا خط بھی لکھوں گا بدقسمتی سے تقریبا آٹھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ ہی اسسٹنٹ مینجر نے مجھے ادائیگی کی اور نہ ہی مینجر کی طرف سے کوئی لیٹر ملا۔میں نے یونین کے سیکرٹری پی ٹی سی ملک سرفراز صاحب سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں مینجمنٹ سے خود بات کروں گا بعدازاں سیکرٹری یونین پی ٹی سی ملک سرفراز صاحب نے بتایا کہ مینجمنٹ کسی کی بات نہیں سن رہی یہ صرف اپنے من پسند بندوں کو نوازتے ہیں اپنے چہیتوں کی ادائیگی فوراً ہو جاتی ہیں لہذا اس معاملہ میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔میں نے جہلم پی ٹی سی کی مینمنٹ سے مایوس ہو کر ان کے ہیڈ آفس جو کہ یوکے میں ہے وہاں کی ہائی اتھارٹی سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے۔

The post پاکستان تمباکو کمپنی جہلم کے ٹھیکیدار اپنی ادائیگی وصول کرنے کیلئے رل گئے،فرحان ڈار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles