Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تربیتی ورکشاپ ایک مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈسٹرکٹ واش کو آرڈینیشن کمیٹی جہلم کے اراکین کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ ایک مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر ہوئی جس میں کھلی فضا میں فضلہ کرنے کے رحجان کے خاتمہ کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیاگیا ۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن جہلم کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشا پ میں فیصلہ کیا گیا کہ جن علاقوں میں کھلی فضا میں فضلہ کا رحجان پایا جاتا ہے ان آبادیوں میں عوام میں کھلی فضا میں فضلہ کرنے کے نقصانات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جا ئیگی تاکہ 2018 تک کھلی فضا میں فضلہ کرنے کے رحجان کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ ورکشا پ میں ای ڈی او جہلم ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی خان، ای ڈی او ایجوکیشن انور فاروق ، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ اختر محمود عباسی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر سلیم کسانہ، ماسٹر ٹرینیر پلان انٹرنیشنل افتحار احمد راجہ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی خان نے کہاکہ ضلع جہلم کے کئی ایسے دیہاتی علاقے ہیں جہاں کھلی فضامیں فضلہ کرنے کا رحجان پایا جاتاہے جس سے کمیونٹی میں خطرناک امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے 2018 تک پورے صوبہ کو کھلی فضا میں فضلہ کے رحجان کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکمے مل کر ایسی کمیونٹی میں کام کریں ۔ ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ اختر محمود عباسی نے کہاکہ کھلی فضا میں فضلہ کئی خطرناک امراض کا بنیادی سبب ہے اور اس رحجان کے بنیادی سبب سہولیات کی کمی کے علاوہ شعور کی کمی بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ کام کی ضرورت ہے جس کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ پوری توجہ اور ذمہ داری سے کام کر رہاہے اور تمام احداف کے حصول کیلئے کام کیا جا رہاہے۔

The post تربیتی ورکشاپ ایک مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles