جہلم (دلنواز احمد )4غنڈو ں کی مقامی تاجرکو قتل کر نے کی ناکام کوشش ، ملزما ن فرار ہو نے میں کا میاب ،تھا نہ صدر میں مقدمہ درج ۔تفصیلا ت کے مطا بق الفت محمود ولد محمد صدیق سکنہ کھرالہ نے تھا نہ صدر پو لیس کو بتا یا کہ میں اور میرے بھائی ملک ظفر اقبال ولد محمدصدیق سکنہ کھرالہ نے سریاسیمنٹ کی دوکان بنا رکھی ہے ۔میں اپنی دوکان کے سامنے کھڑا تھا میں نے دیکھا کہ 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4اشخاص میرے بھائی ظفر اقبال کی دوکان پر آئے کچھ دیر کے بعد میرے بھائی کی دوکان کی جانب سے شور واویلا کی آواز آئی میں اور سجاد حسین شاہ دوڑ کر دوکان پر پہنچے تو دیکھا کہ چار نامعلوم اشخاص میرے بھائی کو لاتوں مکوں سے ماررہے ہیں ہم نے شورواویلا کیا کہ کیوں ماررہے تو چاروں نامعلوم اشخاص ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے موٹرسائیکلوں پر بھا گئے ۔نامعلوم اشخاص نے میرے بھائی کو قتل کرنے کی نیت سے ناحق مارا ہے ۔تھا نہ صدر پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post بریکنگ نیوز:چار غنڈو ں کی مقامی تاجرکو قتل کر نے کی ناکام کوشش appeared first on جہلم جیو.