ملک وال(نامہ نگار،جہلم جیو۔ڈاٹ کام)کسان بورڈ ضلع منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام چیلنج کبڈی شو میچ گجرات اور منڈی بہاوالدین کی ٹیموں کے مابین آج 8 مئی بروز اتوار کو 4 بجے ایفل ٹاؤن منڈی بہاوالدین میں کھیلا جائے گا تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ ضلع منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام چیلنج کبڈی شو میچ گجرات اور منڈی بہاوالدین کی ٹیموں کے مابین آج 8 مئی بروز اتوار شام 4 بجے ایفل ٹاؤن منڈی بہاوالدین کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا کبڈی میچ میں نامور کبڈر حصہ لے رہے ہیں جبکہ کبڈی میچ میں امیدوار چیئرمین ضلع کونسل غلام حسین بوسال ،سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر مہمان شرکت کریں گے۔
The post کل 8مئی بروز اتوار ایفل ٹاؤن منڈی بہاوالدین میں چیلنج کبڈی شو میچ appeared first on جہلم جیو.