جہلم (دلنواز احمد ) پاکستان تحریک انصاف کا لا ہور میں کا میاب جلسہ کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان ہے جس میں عوام کی بھر پور شر کت اس با ت کی طرف اشارہ دیتی ہے کہ عوام کر پشن کے خلاف متحد ہو چکے ہیں ۔کر پشن کے نا سور نے ملکی بنیا دیں ہلا دیں ہیں احتساب کا خوف نہ ہو نے کی وجہ سے دونو ں ہا تھو ں سے قومی دولت لو ٹی جا رہی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چو ہدری سکندر حیات آف پھلا ئیا ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انھو ں نے کہا کہ عوام کے حقوق پر قابض اور ملکی خزانے کو خا لی کر نے والا کر پٹ ما فیا روز بروز امیر ہو تا جا رہا ہے جبکہ عوام غربت ،محرومیو ں اور پسماند گی میں زند گی بسر کر نے پر مجبور ہے ۔ پی ٹی آئی کر پشن کے خلا ف اس وقت تک لڑتی رہے گی جب تک اس ملک سے کر پشن کا خا تمہ نہیں ہو جا تا ۔کر پشن کے خاتمے کے لیے عوام کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہو گا تا کہ ملک کو ترقی و خو شحا لی کا گہوا رہ بنا یا جا سکے اور کر پٹ لو گو ں کا بو ریا بستر گو ل کیا جا سکے ۔
The post پاکستان تحریک انصاف کا لا ہور میں کا میاب جلسہ کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان ہے،چوہدری سکندر حیات appeared first on جہلم جیو.